حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے: ڈاکٹر یاسمین راشد

120

لاہور، 4اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا ہے کہ حکومت کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلارہی ہے۔کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے پوری قوم کومتحدہوناہوگا۔ درست سمت میں فیصلے کرکے کوروناوائرس پرقابوپاسکتے ہیں۔

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں چین سے آئے ڈاکٹرزکے آٹھ رکنی وفدسے ملاقات  میں کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال، اعدادوشمار، تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے  صوبائی وزیر  صحت کا  کہنا تھا کہ  پنجاب حکومت کی جانب سے چین سے آئے تمام طبی ماہرین کوخوش آمدیدکہتے ہیں اور چین کوکوروناوائرس پراتنی جلدی قابوپانے پرمبارکباددیتے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ پاکستان اورچین کے درمیان درینہ دوستانہ مراسم قائم ہیں، آج ملک میں کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے چینی طبی ماہرین سے مددلینے کاوقت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کابہترین علاج جاری ہے۔انتہائی قلیل عرصہ کے دوران لاہورمیں ایک ہزاربستروں پرمشتمل ہسپتال بنایاگیاہے۔ انھوں نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب میں کوروناوائرس کے مریضوں کی سہولت کیلئے بستروں اورلیبزکی تعدادبڑھائی جارہی ہے۔

اس موقع پرسیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس نے پاکستان میں کوروناوائرس سے پیداہونے والی صورتحال، اعدادوشمار، تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اورمستقبل کی حکمت عملی کے  بارے میں تفصیلات پربریفنگ دی۔ چینی ڈاکٹرزنے پاکستان بالخصوص حکومت پنجاب کی جانب سے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اقدامات اورحکمت عملی کوسراہا۔

چینی ڈاکٹرزکے وفدمیں ہیڈآف میڈیکل ٹیم مامینگوئی، لی فینگسن، لوڈونگ می،  سونگ یونلن، اینورناصی رولا، زینگ لی، مینگ کنرن اورلیووینلی شامل تھے۔

اے پی پی /لاہور/قرۃالعین