سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق کی حکومتی اقدامات کے ساتھ تعاون کی اپیل

130

اسلام آباد، 01 اپریل  (اے پی پی): قائد مسلم کانفرنس و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پورے پاکستان اور آزاد جموں کشمیر میں تمام سیاسی اور سماجی کارکنان حکومتی اقدامات کے ساتھ تعاون کریں۔

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سیاست نہیں ہے اور تمام لوگ مل کر حکومت کے ہاتھ مضبوط کریں۔ آزاد جموں و کشمیر میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کی اپیل پہ انکے ساتھ تعاون کیا جاۓ ، کچھ معاملات پر خصوصی توجہ دینی چاہیے جس میں موثر این جی اوز کے ساتھ رابطے کرنا شامل ہے کیونکہ یہ این جی اوز ڈونر کے طور پہ بھی کام کر سکتی ہیں۔ لوکل این جی اوز کو بھی آن بورڈ لینا چاہیے۔انھوں نے  مزید کہا کہ مظفر آباد میں پلازوں، ہوٹلز، سرکاری اور نجی

 ہاسٹلز اور تعلیمی اداوں کو قرنطینہ سینٹر ز بنانا چاہیے اور این جی اوز سے مدد لینی چاہیے۔

اے پی پی/cdrقرۃالعین