پاکستان ریلویز نے کینٹ اسٹیشن کراچی میں قرنتینہ اسپیشل ٹرین کا قیام کر لیا

178

کراچی،یکم اپریل (اے پی پی):پاکستان ریلویز کراچی ڈویژن نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کے پیش نظر کینٹ اسٹیشن کراچی پر ریلویز کے ملازمین اور ورکرز کے لیئے قرنتینہ اسپیشل ٹرین کا قیام کر دیا گیا۔ ٹرین 3 اے سی سلیپر اور  2 اے سی بزنس پر مشتمل ہےاور 5 کوچز میں 36 لوگوں کو آسولیشن میں رکھنے کی گنجائش ہے جس کو ضرورت پڑنے پر بڑھایا جا سکتا ہے۔

ایمرجنسی آئسولیشن رومز کا مقصد کرونا وائرس کے مشتبہ افراد کو آئسولیشن فراہم کرنا ہے،ان رومز میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کے لیئے ہر ممکن سہولت کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ پاکستان ریلویز کا میڈیکل اسٹاف چوبیس گھنٹے ایمرجنسی آئسولیشن رومز میں ڈیوٹی کے فرائض انجام دے گا اور ضرورت پڑنے پر سندھ حکومت بھی آئسولیشن رومز استعمال میں لا سکتی ہے۔

اے پی پی /کراچی/حامد