سونے کی فی تولہ میں 300 روپے کا اضافہ

180

اسلام آباد،22  اپریل ( اے پی پی ): کراچی صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق آج بروز  بدھ  سونے کی فی تولہ قیمت  میں تین سو  روپے کا اضافہ  ہوا جس کے بعد آج  سونے کی فی تولہ قیمت   گزشتہ روز کے  94  ہزار  سات   سو روپے کے مقابلے میں 95 ہزار روپے فی تولہ   رہی  تاہم کورونا وائرس کی وبا کے باعث صرافہ مارکیٹیں  آج بھی بند رہیں۔

دس گرام سونے کی قیمت میں   بھی  آج    دو سو ستاون   روپے  کا اضافہ ہوا جس کے بعد    آج دس گرام سونا  81  ہزار  190  روپے کے مقابلے میں 81 ہزار چار سو سینتالیس روپے میں فروخت ہوا۔

آج فی تولہ چاندی کی قیمت  دس روپے کی کمی کے ساتھ  930  روپے جبکہ   دس گرام چاندی کی قیمت  797روپے 32  پیسے رہی۔

اے پی پی / سعیدہ/حامد