ایبٹ آباد،17اپریل(اے پی پی ):سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے یورپ میں پاکستانیوں کے کرونا وائرس سے جان بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ،اپنے ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،پاکستان میں کرونا کی صورتحال یورپ جیسی نہیں لیکن ہم۔بھی کرونا کی لپیٹ میں ہیں،بیرونی ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کوواپس لانے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور بہت جلدانھیں واپس لایا جائے گا۔
سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ کرونا وائرس کےباعث بیروزگار ہونے والے لیبرزسفارت خانہ سے راشن ھاصل کرسکتے ہیں،وزیراعظم عمران خان نے سفارت خانوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔
اے پی پی / وقا ص احمد/قرۃالعین











