سکھر :وومین ہاکی ونگ کی جانب سے خواجہ سراﺅں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم

130

    سکھر،8 اپریل (اے پی پی): وومین ہاکی ونگ سکھر کیجانب سے کھلاڑیوں نے خواجہ سراﺅں میں ایک ماہ کا راشن تقسیم کیا ۔اس موقع  پر   وومین ہاکی ونگ کی صدر فائزہ قریشی، سیکریٹری فضیلہ بھٹی و دیگر کھلاڑیوں نے کہا کہ خواجہ سرا بھی معاشرے کا حصہ ہیں اور وہ روزانہ کی بنیاد پر ا پنا فن دکھاکر روزی کماتے ہیں، لیکن ان دنوں صوبے بھر میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے سکھر کے بھی بازار بند ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں نوبت فاقہ کشی تک پہنچ گئی تھی۔

اے پی پی /اطہراللہ /قرۃالعین