محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

107

اسلام آباد،8 اپریل   (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقو ں میں مو سم خشک رہے گا۔تاہم کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے اضلاع میں بارش ہوئی۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،مٹھی میں 42، ٹنڈوجام 41،چھور 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اے پی پی /سدرہ/قرۃالعین