سکھر قرنطینہ کے مزید120 افراد گھروں کو روانہ کر دیئے گئے

100

سکھر 8اپریل(اے پی پی) سکھر قرنطینہ سے مزید 120 افراد اپنے گھروں کو روانہ کر دیئے گئے ،ان افراد کے ٹیسٹ  منفی آئے تھے۔انہوں نے سکھر قرنطینہ میں 14 دن سے زائد کا عرصہ بھی مکمل کرلیا، گھروں کو روانہ کیے جانیوالے ان افراد کا تعلق سندھ کے مختلف علاقوں سے ہے جن کو سکیورٹی میں ان کے گھروں تک روانہ کیا گیا  ہے۔

اب سکھر قرنطینہ میں باقی158 زائرین موجود ہیں جن کے آئندہ چندروز میں دوبارہ ٹیسٹ کئے جائیں گے ۔

اے پی پی /اطہرالللہ/نورین