ملتان ، 11 اپریل (اے پی پی ): ایمرجنسی کیش پروگرام کے سنٹرز پر انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے سنٹرز کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف امداری رقوم کی ادئیگی کے لئے قائم سنٹرز کا معائنہ سمیت انتظامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر اے سی شجاع آباد مبین احسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے امداد وصول کرنے کے لئے آنے والی خواتین سے گفتگو کی اور سنٹر پر دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ حکومت کی طرف سے لاک ڈاون کے متاثرین کو دی جانیوالی امداد امانت ہے، ہر متاثرہ فرد کو امداد کی ادائیگی تک سنٹرز کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین صبر اور تحمل کا مظاہرہ کریں ، کورونا وائرس کے خدشہ کے پیش نظر متا ثرین احتیاطی تدابیر پر بھی عمل کریں جبکہ
اس حوالے سے سینٹرز پر ہاتھ دھونے کا انتظامات بھی کر دیے گئے ہیں۔
اے پی پی /ملتان /قرۃالعین











