صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کا دورہ

174

لاہور، اپریل 8(اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لاہور میں  کورونا کرائسس مینجمنٹ سیل کا دورہ کیا

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔

صدر ڈاکٹر عارف علوی کو کرائسس مینجمنٹ سیل کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صدر مملکت کو بتایا گیا کہ جدید کرائسس مینجمنٹ سیل محکمہ داخلہ کی زیر نگرانی کام کررہا ہے۔ خصوصی سیل کے ذریعے وبا سے متعلق مسائل پر چوبیس گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے۔سیل تمام متعلقہ محکموں کے درمیان رابطے کا بھی کام کررہا ہے۔

 خصوصی سیل کے ذریعے صوبے کے تمام اضلاع میں وبا کی صورتحال مانیٹر کی جاتی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تمام محکمانہ ہیلپ لائنز کی تشہیر کرنے کہ ساتھ ساتھ کرونا وبا سے متعلق ڈیٹا کو اپ ڈیٹ رکھنے  کی ہدایت بھی کی۔ صدر مملکت نے وبا پر قابو پانے کے لیے متعلقہ محکموں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کورونا کرائسس مینیجمنٹ کے حوالے سے  پنجاب حکومت کی کارکردگی کی تعریف کی۔

وی این ایس،لاہور

Download Video