پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن

113

لاہور، 08 اپریل (اے پی پی ): پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لاہور میں ناقص دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن،ٹھوکر نیاز بیگ میں مِلک شاپس ،دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 5800 لیٹر ناقص دودھ کو تلف کیا گیا۔

 ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ 8 ملک شاپس اور2 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 7 ہزار 190 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔غوثیہ، اول حمد، پنجاب، نیوغوثیہ، افضل ملک شاپس اور2گاڑیوں میں موجود ناقص دودھ کو تلف کیا گیا۔جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب میں چیکنگ کے دوران تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ قوانین کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کیلئے کیمیکلز،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں اوربڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرملک شاپس اور گاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں۔

وی این ایس،لاہور

Download video