صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

156

لاہور، 8 اپریل (اے پی پی): صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی،گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں انسداد کرونا اور ریلیف کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں گورنر پنجاب نے ٹیلی راشن ہیلپ لائن اور ٹیلی میڈیسن سروس کے حوالے سے صدر مملکت کو آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب نے متاثرہ اور مستحق خاندانوں کے لئے راشن پیکج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

وی این ایس،لاہور

Download Video