صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا کی مزید زائرین کو پشاور لانے کی افواہوں کی تردید

221

پشاور، 11اپریل(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت  تیمور جھگڑا نے شیعہ زائرین کو پشاور لانے کی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تفتان بارڈر سے مزید 25 بسوں میں زائرین کو پشاور لانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں جبکہ حیات آباد میں ان افراد کے لیے 2 قرنطینہ مراکز بنانے کی خبریں بھی جھوٹ پر مبنی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایرانی زائرین کو پشاور لانے کی خبر  پر  ردعمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام  میں صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی غیر ذمہ دارانہ خبروں سے گریز کیا جائے، اور جو لوگ اس طرح کی انتشار پر مبنی خبریں پھیلا رہے ہیں کل خود بھی مدد کے طلب گار ہو سکتے ہیں۔

تیمور جھگڑا نے مزید کہا کہ ہمیں موجودہ مشکل حالات میں دوسروں کی مدد کرنی ہوگی اور صبر وحوصلے سے کام لینا ہوگا۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین