ہری پور، 11 اپریل (اے پی پی ): ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیراحمد اور ڈسٹرکٹ انچارج ایمرجنسی آفیسر محمد اویس بابر کی ہدایت پر ریسیکو 1122 کی جانب سے سینٹرل جیل میں کلورین اسپرے کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے جانب سے خصوصی دعوت پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے سینٹرل جیل ہری پور میں اور آس پاس کے احاطے میں جراثیم کش ادویات سے حفظ ما تقدم کی بنیادوں پر اسپرے کیا جبکہ ضلع بھر میں 20مارچ سے جراثیم کش اسپرے مہم بلا تعطل جاری ہیں جسے وقتاً فوقتاً وسعت دی جارہی ہیں۔
اے پی پی /وقا ص احمد/قرۃالعین











