صوبائی کابینہ نے خیبرپختونخوا ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے: اجمل وزیر

134

پشاور،30 اپریل(اے پی پی): صوبائی مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا ایپیڈیمک کنٹرول اینڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے جسکے تحت افراد کو آئسولیشن میں رکھنے، وباء کی صورت میں اجتماعات پر پابندی، اسکریننگ کے فرائض سر انجام دینے، خیبر پختونخوا کے اندر یا باہر سفر پر پابندی کے اختیارات، بیماری کی صورت میں خاندان کے سربراہ، ہیلتھ ورکر، تعلیمی ادارے کے سربراہ، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورینٹس، ہوٹلز کے انچارج کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے زیر کفالت افراد کے متاثر ہونے کی صورت میں اطلاع دینے کے پابند ہونے جیسے امور کو اس آرڈیننس کے ذریعے قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

 اجمل وزیر نے کہا کہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کی صورت میں کچھ سزائیں اور جرمانے بھی تجویز کیے گئے ہیں جبکہ وبا کی صورت میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کو بھی قانونی تحفظ دیا گیا ہے۔

اے پی پی، صائمہ حیات،فاروق