قوانین کی خلاف ورزی پر 4 ملک شاپس سیل، 3480 لیٹر ناقص دودھ تلف: ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی

119

لاہور 14 اپریل(اے پی پی): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے  قوانین کی خلاف ورزی پر 4 ملک شاپس سیل کر دیں گئیں جبکہ 3480 لیٹر ناقص دودھ کو تلف کر دیا گیا۔

 ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ دودھ بردار گاڑیوں اور 7 ملک شاپس پر موجود 11 ہزار 810 لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ ناقص انتظامات پر غوثیہ،اول حمد،پنجاب اور افضل ملک شاپ کو سیل کر دیا گیا جبکہ سبحان، النور،اورنیو غوثیہ ملک شاپس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ جدید موبائل ٹیسٹنگ لیب سے تمام شاپس اور دودھ بردارگاڑیوں میں موجود دودھ کو موقع پر چیک کیا گیا۔ تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

عرفان میمن نے کہا کہ قوانین کے مطابق دودھ کی مقدار اور گاڑھے پن میں اضافے کیلئے کیمیکلز،پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔عوام تک معیار ی دودھ کی یقینی فراہمی کے لیے ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پرملک شاپس اور دودھ بردارگاڑیوں کی چیکنگ کررہی ہیں۔

اے پی پی /لاہور/نورین