لاک ڈاون میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی فراہم  کرنے کے لئے ہے : ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

118

اسلام آباد, 16 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاون میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی، اشیائے ضروریہ کی بروقت فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کیلئے کی ہے اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ کرونا کا چیلنج ختم ہوگیا ہے، اس وباءسے جنگ جاری ہے۔ ہم نے خود کو بھی محفوظ رکھنا ہے اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیداکرنا ہوگا، اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پرسختی سے عمل کریں، یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جاسکتی، ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں کوروناکا واحدعلاج احتیاط اور پرہیز ہے۔

وی این ایس اسلام آباد

download video