اسلام آباد،21 اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔تاہم کشمیراور ملحقہ علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم وسطی / جنوبی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت ،چھور میں 42،تربت اور میر پورخاص 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اے پی پی/سدرہ/قرۃ العین











