کے پی کے چیمبر آف کامرس نے صوبائی وزیر صحت تیمور جھگڑا اور انڈس ہسپتال کراچی کے ڈاکٹر عبدالباری کو انکی خدمات کے اعتراف میں طلائی تمغہ دینے کا اعلان

104

عبدالباری اور کے پی کے صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کی دلیرانہ اور مجاہدانہ خدمات کے اعتراف میں دونوں شخصیات کو گولڈ میڈل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر پشاور چیمبر  محمد عاطف حلیم نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عبدالباری نے سندھ اور تیمور سلیم جھگڑا نے خیبر پختونخواہ میں کرونا کے خلاف فرنٹ لائین  پر پر رہ کر عوام کی بے مثال خدمت کی ہے اور انکی اس ہمت اور  دلیرانہ خدمت کو کے پی چیمبر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

صدر پشاور چیمبر  محمد عاطف حلیم نے کہا کہ صوبائی وزیر صحت تیمور سلیم جھگڑا کو سلام پیش کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں اپنی جان کی پروا کیے بغیر روزانہ کی بنیاد پر مختلف طبی مراکز کے وزٹس کرتے اور انکے مسائل کو حل کرتے ہیں۔ اسکے  علاوہ تاجر برادری کے ساتھ بھی بیٹھ کر انکے مسائل کو سنتے اور اسکے حل کے لیے کوشش کرتے ہیں جو کی واقعی ہمت اور جرات کی بات ہے۔

پشاور،21اپریل(اے پی پی): خیبر پختونخوا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے انڈس ہسپتال کراچی کے چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹراے پی پی /صائمہ حیا ت /ریحانہ