محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان

132

اسلام آباد،12 اپریل (اے پی پی): محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد،مٹھی 44 ،سکرند،چھور، موہنجوداڑہ اور حید رآباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے گئے۔

اے  پی پی /سدرہ /حامد