مری: ریسکیو 1122 کی جانب سے جراثیم کش سپرے کا سلسلہ جاری

164

مری، 30 اپریل (اے پی پی ): حکومت پنجاب اور اسسٹنٹ کمیشنر مری زاہد حسین کی ہدایت پر انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجینئر کامران رشید کی زیر نگرانی ممکنہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کے تحت ریسکیو 1122 مری کی جانب سے مری شہر کے اہم مقامات پر جراثیم کش کلورین سپرے کا سلسلہ جاری ہے۔

 اس حوالے سے تحصیل مری میں موٹروے کیمپ آفس،جامع مسجد پہری، جامع مسجد سلکھیتر،مکی مسجد،عثمانیہ مسجدسنی، بنک، پٹرول پمپ،ملٹری چک پوسٹ،سنی بنک بازار،جامع مسجد سنی بنک،کارٹ روڈ مری اورتحصیل ہسپتال سمیت دیگر اہم مرکزی جگہوں پر سپرے کیا گیا-

اس حوالے سے انچارج ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 مری  کا کہنا تھا کہ  شہری حکومت پنجاب اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے جاری کی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کریں، غیر ضروری گھر سے باہر نہ نکلیں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں۔

اے پی پی /   سردار زردار /قرۃالعین