مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا اجمل وزیر کا موجودہ صورتحال میں اپنی زرعی زمین کی آمدنی کاشتکاروں کو دینے کا اعلان

144

پشاور، 16اپریل(اے پی پی): مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا اجمل خان وزیر نے وزیراعلیٰ محمود خان کی تقلید کرتے ہوئے اپنی زرعی زمین کی آمدنی کاشتکاروں کو دینےکااعلان کرتے ہوئے صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کی کہ مشکل کی اس گھڑی میں غریب اور مالی مسائل کے شکار افراد کی مدد کے لئے آگے آجائیں۔

 یہ اعلان مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے سول سیکرٹریٹ پشاور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اجمل وزیر نے کہا کہ میں نے اپنی  زرعی زمین سے ہونے والی آمدن کاشتکاروں کو دینے کا فیصلہ کیاہے، وزیر اعلی محمود نے بھی گزشتہ دن اپنے دکانوں کے دو مہینوں کا کرایہ معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اجمل وزیر نے صاحب استطاعت لوگوں سے اپیل کی کہ سفید پوش طبقے کی مدد کریں لیکن ان کے ساتھ تصاویر نہ کھنچوائیں،  سماجی دوری کا بہت خیال رکھنا ہوگا،ہم نے بے چینی نہیں پھیلانی بلکہ اس کا تدارک کرنا ہے۔

اجمل وزیر نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء سے درخواست ہے کہ ہمارا ساتھ دیں،علماء اور سیاسی اکابرین اپنے اختلافات کو قرنطینہ میں بند کریں، کیونکہ موجودہ حالات میں ملک  کسی بھی قسم کے اختلافات کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد