معروف پشتو گلوکارہ لیلی خان کی عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل

168

پشاور،22 اپریل(اے پی پی): پشتو زبان کی معروف گلوکارہ اور عالمی کونسل برائے انسانی حقوق (آئی آر ایچ سی) کی گڈ ول ایمبیسڈر لیلی خان نے عوام کو اپنی ذمہ داری کا احساس کرنیکی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ کرونا وائرس وبا کی موجودہ صورتحال میں اپنی اور اپنے گھروالوں کی صحت کا خیال کرنا بہت ضروری ہے۔

لیلی خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اس موقع پر  عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کے مطابق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے میں تعاون کرتے ہوئے اپنے گھروں تک محدود رہیں اور حکومتی اقدامات کا مکمل ساتھ دیں۔

لیلی نے مزید کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور ایک دوسرے سے ملنے جلنے سے مکمل گریز کیا جائے اور کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے جو احتیاطی تدابیر ہیں ان پر مکمل عمل کریں، ماسک اور دستانوں کا استعمال کریں۔ عوام اپنے آپ سے پیار کریں ،اپنے وطن سے پیار کریں ،صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں اور ملک کیلئے اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔

اے پی پی /صائمہ حیات/حامد