سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 12.55 ارب روپے کی لاگت کے 03 منصوبے منظور

196

اسلام آباد، اپریل 22 (اے پی پی): ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی زیر صدارت بدھ کو سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 12.55 ارب  روپے کی لاگت کے 03  منصوبے منظور ، جبکہ 196.6 ارب روپے کی لاگت کے 02  منصوبے حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے ,اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ،  ٹرانسپورٹ اور مواصلات اور گورننس سے متعلق منصوبے پیش کیے گئے ۔

سنٹرل ڈویپلمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں فزیکل پلاننگ اینڈ ہاوسنگ کے شعبے سے متعلق پنجاب کے انڈر ڈویلپمنٹ ایریا میں واٹر سپلائی اور صفائی کے انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے پروگرام کے لیے 3300 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلا س میں منظور کر لیا گیا اس منصوبے کا مقصد دریائے سندھ کے کنارے شمال مغرب میں واقع تحصیل عیسیٰ خیل ڈسٹرکٹ میانوالی کو پانی کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو بہتر بنانا ہے ۔

اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات سے متعلق چار منصوبے پیش کیے گئے ، اجلا س میں ان دونوں منصوبوں کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بجوا دیا گیا ۔

اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ ظفر حسن ، وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلی افسران نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے شرکت کی ۔

اے پی پی/ سعیدہ/ریحانہ