ملتان،18اپریل(اے پی پی ):تبلیغی جماعت کے اراکین کا کرونا وائرس میڈیکل ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر شجاع آباد سے روانگی کا سلسلہ جاری ہے،اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے آج جامعہ فاروقیہ سے 171 اراکین پر مشتمل قافلے روانہ کئے ،تمام اراکین کو 14 دن کا کورنٹائن پیریڈ مکمل کرنے کے بعد روانہ کیا گیا ۔
تبلیغی جماعت ارکین کے قافلے لاہور،گلگت، کراچی، مانسہرہ، ڈی آئی خان،سوات،بنوں سمت دیگر شہروں سے تعلق رکھتے تھے جبکہ تبلیغی جماعت میں 6 افراد کا تعلق افغانستان سے بھی تھا جنہیں میڈیکل ٹیسٹ نیگیٹیو آنے پر روانہ کردیا گیا۔
اس موقع پر ارکین تبلیغی جماعت نے بہترین میزبانی پر ڈپٹی کمشنر اور انکی ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا،امیر تبلیغی جماعت مولانا زبیر احمد صدیقی نے کہا کہ انتظامیہ نے دستیاب وسائل کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔
تبلیغی جماعت کے اراکین کو روانہ کرتے وقت اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے کہا کہ تبلیغی جماعت کے اراکین نے انتظامیہ سے بھر پور تعاون کیا،کورونا وائرس کی وباء پر قابو پانے کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمد ضروری تھا۔
اے ایس پی سگھنارملک،سی او میونسپل کمیٹی طارق جاوید اور ریونیو آفیسرجہانگیر ٹانگرا، شفیق الرحمن بھی اس موقع موجود تھے۔
اے پی پی /ملتان /ھامد











