موجودہ صورتحال میں صاحب استطاعت اپنی زکوۃ و صدقات ضرورت مند لوگوں تک پہنچا کر دکھی انسانیت کی مدد کریں: ڈائریکٹر ویلفیئر فاؤنڈیشن منہاج القرآن انٹرنیشنل

173

لاہور، 08 اپریل (ا ے پی پی ): ڈائریکٹر ویلفیئر فاؤنڈیشن منہاج القرآن سید امجد علی شاہ نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  موجودہ صورتحال میں وہ لوگ جو صاحب استطاعت ہیں ان سب کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ اپنی زکوۃ و صدقات کو ضرورت مند لوگوں تک پہنچا کر اس مشکل وقت میں دکھی انسانیت کی مدد کریں۔

اپنے ویڈیو پیغام میں سید امجد علی شاہ نے کہا ہے کہ جہاں پوری دنیا کرونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئی وہاں پاکستان کے غریب لوگوں کا ذریعہ معاش بند ہوگیا ہے اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری کی ہدایت پر ہماری فلاحی تنظیم گھروں میں جاکر متاثرہ افراد کو راشن فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے  کہا کہ  چونکہ اس وبا میں بیماری کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں اس لیے  ہماری کوشش ہے کہ لوگ کم سے کم اکٹھے ہوں اور احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے ہمارے رضاکار متاثرہ علاقوں میں جا کر ایک سسٹم کے تحت لوگوں کو راشن فراہم کر رہے ہیں۔

اے پی پی /لاہور/حامد