کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر ادارہ منہاج القرآن پوری دنیا میں فلاحی و سماجی کردار ادا کر رہا ہے:خرم نواز گنڈاپور

208

لاہور، 8اپریل (اے پی پی): پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے  کہ ادارہ منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں اپنا فلاحی اور سماجی کردار ادا کر رہا ہے، ہمارے کارکن حکومتی احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے لوگوں کے گھروں تک راشن فراہم کر رہے ہیں ادارہ منہاج القرآن پاکستان کے تقریبا 55 شہروں کے علاوہ اٹلی، فرانس، سپین اور انگلینڈ میں رہنے والے افراد کے گھروں میں جاکر راشن فراہم کر رہا ہے ۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں جن اداروں پر آپ کو یقین ہے انہیں کو ہی اپنا پیسہ جمع کروائیں تاکہ یہ پیسہ مستحقین تک باآسانی پہنچ سکے۔

اےپی پی /لاہور/ریحانہ