پشاور،2اپریل(اے پی پی): ضلع مہمند کی اپر پڑانگ غار کے دور افتادہ دشوار گزار پہاڑی سلسلے کے مختلف مقامات پر کھیتوں میں خفیہ طور پر 131 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل کو مہمند پولیس افسران کی نگرانی میں مہمند پولیس فورس نے تلف کر دیا۔
مہمند پولیس ترجمان کے مطابق اپر پڑانگ غار کے علاقوں بکروں کلے، کانکر کلے میں 131 کنال اراضی پر خفیہ طور پرکاشت کی گئی پوست کی فصل کو مہمند پولیس فورس نے آج کیمپین کے دوران تلف کر دیا۔
یہ کیمپین آر پی او مردان ریجن شیر آکبر خان اور ڈی پی او مہمند فضل احمد جان کے حکم پر دس روز سے جاری ہے جسکے دوران اب تک مجموعی طور پر 1144 کنال اراضی پر کاشت شدہ پوست کی فصل تلف کی جاچکی ہے۔
عوام کی طرف سے شکایات پر منشیات سے نجات دلانے کیلئے مہمند پولیس نے پوست کے فصل کے خلاف اپریشن شروع کیا ہے جو آخری پودے کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔
اے پی پی /صاءمہ حیات /ریحانہ