وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی بی جے پی کے سوامی سبرمینین کے بھارتی مسلمانوں بارے بیان کی پرزور مذمت

137

لاہور، 3 اپریل(اے پی پی): وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں بطور ترجمان وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار، بی جے پی کے سوامی سبرمینین کے بیان کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ سبرمینین سوامی نے 20 کروڑ مسلمانوں کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دیا۔  سبرمینین سوامی کہتے ہیں 20 کروڑ مسلمان کسی بھی ملک کے لیے زہر قاتل ہیں۔ میں سمجھتا ہوں بھارتی ہٹلر کی زہریلی ذہنیت کی بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے۔  فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کئی ماہ سے دنیا کو اس خطے کے ہٹلر سے خبردار کر رہے ہیں۔ نریندر مودی کی پارٹی بی جے پی اور آر ایس ایس جرمن نازیوں کے یہودیوں کے ساتھ ظلم کو بھارت میں دہرا رہے ہیں۔  اقوامِ متحدہ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں نریندر مودی کی انتہا پسندانہ اقدامات کا نوٹس لے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری بے جی پی اور نریندر مودی کے خلاف فوری ایکشن لے۔

اے پی پی /لاہور/حامد