ایبٹ آباد، 22اپریل(اے پی پی ):وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ محمود خان نے ایوب میڈ یکل کمپلکس میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے پبلک ہیلتھ لیباٹری کا افتتاح کر دیا۔
پی سی آر مشین کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرونا وائرس کا دنیا بھر میں پھیلاو اور تشخیص کیلئے کی جانے والی کاوششوں میں خیبر پختوانخواہ حکومت اپنا کردار ادا کر رہی ہے،صوبہ بھر میں ڈویثرنل سطح پر کورونا وائر س کی تشخیص کیلئے لیبزبنانے شروع کر دئیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکڑز،نرسز اور پیرا میڈیکس ملک بھر میں فرنٹ لائن پرکام کر رہے ہیں، ان کی محنت اور خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
محمود خان کا کہنا تھا کہ ایوب میڈ یکل کمپلکس ہزارہ ڈویثرن کا سب سے بڑا ہسپتال ہے اور صوبائی حکومت اپنے وسائل میں رہتے ہوئے تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی گئی، ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے بچاو کیلئے عوام انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔
میڈ یکل ڈائریکٹر ایوب میڈ یکل کمپلکس ڈا کٹر احسن اورنگزیب نے وزیر اعلی کوہسپتال میں دی جانے والی سہولیات بارے بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں کورونا وایرس کے مریضوں کے لئے علیحدہ کورونا بلاک،آئی سی یو اور ٹیسٹنگ کی سہولت موجود ہے ، ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس سے متاثرہ دو سو سے زائد افراد کے ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔
اس موقع پر چیف سیکریٹری خیبر پختوانخواہ کاظم نیاز،سپیکر خیبر پختوانخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی، صوبائی وزیر تعلیم اکبر ایوب، صوبائی وزیر خوراک قلندر لودھی، ایم این اے علی خان جدون اور سیکرٹری ہیلتھ امتیاز شاہ کے علاوہ ڈی آئی جی ہزارہ قاضی جمیل اور کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام بھی موجود تھے۔
اے پی پی /وقا ص احمد/حامد











