سکھر،16اپریل (اے پی پی): وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سماجی فاصلے کی مثال قائم کرتے ہوئے بغیر کسی پروٹوکول کے تنہا گاڑی چلاتے ہوئے سکھر شہر کے مختلف علاقوں بندر روڈ،گھنٹہ گھر، شکارپور روڈ، پریس کلب روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے لاک ڈاﺅن سمیت میونسپل انتظامیہ کی جانب سے جاری اسپرے کے کام کا جائزہ بھی لیا۔
اے پی پی /اطہراللہ/قرۃالعین











