وزیر خارجہ سے پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا دبن سانچز کی ملاقات، کرونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

175

اسلام آباد ، 16 اپریل(اے پی پی ):وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ٹریسا دبن سانچز نے جمعرات کو  یہاں  ملاقات کی۔ ملاقات میں  کرونا وائرس، وبائی مرض اوراس  سے متعلق  تازہ ترین صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

موجودہ صورتحال  میں آئی ایم ایف کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے ، وزیر خارجہ نے آئی ایم ایف کی نمائندہ کو پاکستان کی طرف سے اس کورونا وبا پر قابو پانے اور اس سے وابستہ معاشرتی و اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر آگاہ کیا۔

وزیر خارجہ نے  کرونا وائرس کے ذریعہ درپیش چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر روشنی ڈالی اور  کہا کہ  ترقی پذیر ممالک کو اس بیماری سے نمٹنے ، قیمتی جانوں کو بچانے اور معیشتوں کو اکٹھا کرنے کے لئے مالی جگہ کے قابل بنانے کے لئے “قرض سے متعلق عالمی اقدام” کی اپیل کی گئی تھی۔

 وزیر خارجہ نے جی 20 ، آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور دیگر کی طرف سے مقروض ممالک کے لئے قرض ریلیف کے اعلانات کا خیرمقدم کیا۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ ترقی پذیر ممالک کو کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تعاون کرنے کا اقدام جامع اور غیر معمولی شرائط کے ہونا چاہئے۔

 وزارت خارجہ کے مطابق اسلامی آباد میں ہونے والی  اس ملاقات کا مقصد وزیر اعظم کے اقدام اور پاکستان کی طرف سے اہم اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کی کوششوں کو مربوط بنانا اور معاشی ردعمل کو آگے بڑھانا تھا۔

ملاقات میں کرونا وائرس  اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر قریبی شمولیت جاری رکھنے پر  بھی اتفاق کیا گیا۔

اے  پی پی /حمزہ/قرۃالعین