وفاقی حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے اور متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے؛ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی

129

کوئٹہ، 16 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت  کرونا وائرس  سے نمٹنے اور اس سے متاثر ہونے  والے  افراد کی بحالی  کیلئے  بھر پور اقدامات کرری ہے  اور اس سلسلے میں تمام وسائل بھرو کار لائے جارہے ہیں۔

جمعرات کو یہاں کورنا وائرئس کے باعث لاک ڈاﺅن سے متاثرہ ڈیلی ویجز ملازمین ومستحق خاندانوں میں راشن ،خوارکی اشیاء کے پیکٹ تقسیم کرنے  کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قاسم خان سوری نے کہا کہ اس وقت کورنا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور  پاکستان بھی اس وائرئس سے متاثر ہوا ہے ۔

ڈپٹی سپیکر نے  کہا کہ   وزیر اعظم  عمران خان نے  تمام وزراءاور ارکان قومی اسمبلی کو ہدا یت کی ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں جا کر صورتحال کو مانٹر کریں اور  ضرورت مندوں کی مدد کے ساتھ ساتھ کورنا وائرس کے حوالے سے دیگر امور کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود اس حوالے سے  اپنے شہر اور حلقہ میں موجود  ہیں  اور احتیاطی تدابیر  کے ضوابط  پر عمل کرتے ہوئے اپنے عوام کی ہر ممکن خدمت کررہے ہیں۔

ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مخیر حضرات آگے ائیں اور نادار اور ضروت مند لوگوں کی ہر ممکن مدد کریں۔ عوام سے اپیل کی کہ اس وباءسے نجات کے لئے صرف اور صرف احتیاطی تدابیر پر عمل کریں ۔

 اے پی پی / محمد بلال /حامد