وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد

128

لاہور، 4 اپریل (اے پی پی): وفاقی وزیر برائے  ریلوے شیخ رشید احمد کی زیر صدارت ریلوے ہیڈکوارٹرز لاہور میں اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں کوچز اور سپئیر ریک ٹھیک کرنے  اور فریٹ کی آمدن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ لاک ڈاون کے بعد ٹرین آپریشن کے حوالے سے پلان پر بھی بحث کی گئی۔

اجلاس میں سیکریٹری ریلوے حبیب الرحمان گیلانی اور سی ای او  ریلوے دوست علی لغاری سمیت تمام  متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اے پی پی /لاہور /قرۃالعین