لاہور ، 11 اپریل (اے پی پی ): پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز اپنی جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں، ان کی ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کریں گے۔
ہفتہ کو یہاں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور حفاظتی عملے کے لئے لاکھوں کی تعداد میں حفاظتی کٹس تقسیم کی جاچکی ہیں جبکہ مزید کٹس کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملے کے لیے حفاظتی لباس کی فراہمی ضروری ہے ۔ شہریوں میں ایک دوسرے سے مناسب فاصلے پر رہنے، ہاتھ دھونے اور ماسک پہننے کی مہم بھی چلارہے ہیں۔
اے پی پی /صائمہ ملک /قرۃالعین











