ہنگو ، 11اپریل (اے پی پی ): اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی ، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 68 پیکٹ چرس اور 10 کلو گرام افیون برآمد کر لی گئی جبکہ دو سمگلر بھی گرفتار کر لیے گئے ۔
لوئر اورکزئی میں ڈی پی او اورکزئی نثار خان کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی محبوب نے نفری کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ناکہ بندی کے دوران گاڑی کے خفیہ خانوں سے 52 پیکٹس میں بند 68 کلو گرام چرس اور 10 پیکٹس میں بند 10 کلو گرام افیون برآمد کر لی۔
ڈی ایس پی محبوب کے مطابق کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی جبکہ کاروائی کے دوران دو سمگلرز رزاق علی اور احمد علی کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی محبوب نے بتایا کہ منشیات اورکزئی علاقہ بویہ سے چھپر مشتی سمگل کی جا رہی تھی جس کی کوشش کو اورکزئی پولیس نے ناکام بنا دیا۔ ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ سمگلروں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
اے پی پی /ہنگو/ریحانہ











