پشاور، 14اپریل(اے پی پی): لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹرز نے منگل کو یہاں چائنیز ایکسپرٹس کے ساتھ لائیو سیشن کا انعقاد کیا جس میں کورونا کی وبا سے نمٹنے کے لئے اقدامات اور طریقہ علاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سیشن میں چائنہ اور ایل آر ایچ کے آئی سی یوز سے براہ راست اپڈیٹس اور سوال جواب بھی ہوئے جس میں چائنیز ایکسپرٹس نے ایل آر ایچ کے ڈاکٹرز کے ساتھ اپنی مہارت اور تجربات کا تبادلہ کیا جبکہ کورونا کے مریضوں کے علاج خاص کر آئی سی یو کئیر کے بارے میں مفید معلومات دیں، اس دوران چائنہ اور ایل آر ایچ کے آئی سی یوز کو براہ راست لنک بھی کیا گیا۔
اے پی پی /صائمہ حیات/نورین











