گھوٹکی : کورونا وائرس کے شعبہ میں انتقال کرنے والے مریض کی تدفین کردی گئی

264

گھوٹکی،20اپریل(اے پی پی ): ڈہرکی کے علاقے داد لغاری  میں  کورونا وائرس کے شعبہ میں انتقال کرنے والے مریض کی تدفین کردی گئی۔ تحصیلدار ڈہرکی اشرف پتافی کے مطابق تدفین سے قبل مخصوص افراد کی جانب سے نمازِ جنازہ ادا کی گئی جبکہ  میڈیکل ٹیم کی جانب سے حفاظتی تدابیر کے ساتھ تدفین کی گئی،ڈاکٹرز کے مطابق انتقال کرنے والے مریض میں کورونا کی علامات پائی گئیں تھیں۔

اے پی پی / گھوٹکی/حامد