کرونا سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے: معروف گلوکارہ گل پانڑہ

316

پشاور،4اپریل(اےپی پی): پاکستان کی معروف گلوکارہ گل پانڑہ  نے  کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور  دیتے  ہوئے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کیلئے سماجی فاصلہ بہت ضروری ہے۔

ہفتہ  کو  اپنے مداحوں اور بالخصوص پاکستانی عوام کیلئے جاری اپنے   ویڈیو پیغام  میں گل پانڑہ  کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، انہوں نے  قوم سے اپیل کی کہ حکومت کا ساتھ دیں اور تمام احتیاطی تدابیریں اختیار کریں۔ چین اور اٹلی میں اس وائرس کو لوگوں نے سنجیدہ نہیں لیا، اس لیے وہاں کے لوگ زیادہ  متاثر  ہوئے ،لیکن ایسا پاکستان میں نہ ہو اس لیے  حکومتی احکامات پر عمل بہت ضروری ہے۔

اے پی پی /صائمہ حیات /قرۃالعین