کرونا لاک ڈاؤن ؛ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا

157

اسلام آباد ، 10 اپریل (اے پی پی ):ملک بھر کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی کرونا لاک ڈاؤن  کی صورتحال کے پیش نظر  ضرورت مند افراد کی امداداور انتظامی افراد  کی مدد کے لئے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے امدادی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہینڈ سینیٹائرز،   پی پی آئی سوٹس اور اشیاء خورد و نوش جیسے گھی چینی چاول اور آٹا   تقسیم کیے گئے۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہزاد کبراور  آئی جی اسلام آباد نے امدادی کیمپ کا دورہ کیا ، صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے امدادی سامان کے بارے  میں  بریفنگ دی ۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہزاد کبر نے کہا کہ اس عالمی وبا کے موقع پر جس طرح سب اپنا کرادار ادا کر رہے ہیں یہ خوش آئند ہے ،پاکستانی قوم کے اندر ایثار کا جذبہ ہے اس کا کوئی ثانی نہیں ،وزیر اعظم ہمیشہ کہتے ہیں کہ قوم کا پتا اس کے  قربانی جذبے سے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ایک قدم آگے آ کر اپنا کرادرا ادا کیا۔ جس طرح تاجروں نے حکومت کے احکامات کو مانا اس کی مثال نہیں ملتی ،ہمیں آنے والے وقت میں بھی اسی طرح کے ڈسپلن کامظاہرہ کرنا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ تاجر برادری تمام ایس او پیز کو فالو کرتے ہوئے اپنا کام جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اسلام آباد ہوٹل انڈسٹری کا بھی شکر ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح انہوں نے اپنے ہوٹلز انتظامیہ کے حوالے کر دیا اور ہم نے ان کو کوئی ادائیگی نہیں کی۔

آئی جی اسلام آباد ذولفقار خان نے اس موقع پر کہا کہ ہمارا جذبہ جوان ہے ہم نے کرونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،جہان پولیس کا یہ کام ہے کہ جرائم کے خلاف کام کرے وہاں کمیو نٹی کی خدمت بھی کریں۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ ہزار  لوگون کو ہم راشن بانت چکیں ہے ۔ اور ایک ہزار کو مزید بانٹنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ان علاقوں میں بھی جا رہی ہے جہان اور کوئی نہیں جا سکتا۔ ہمین چیمبر کی طرف سے سینیتائزرز اور ماسک دئیے گئے ہیں ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہم اس قومی فرض کی ادائیگی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اس موقع پر صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس عامر نے کہا کہ میں ضلعی  انتظامیہ کا اور اپنی بزنس کمیونٹی کا شکر گزار ہوں ۔ جنہوں نے ہر آفت میں اپنا کردار ادا کیا اور یہ پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی کے لئے پیغام ہے کہ یہ صرف حکومت کا ہی کام نہیں بلکہ ہمارا بھی فرض بنتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ راشن ہم گھروں میں ضرورت مندوں کو پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک وزیر اعظم صاحب کی ٹائیگر فورس ہے مگر یہ بزنس  کمیونٹی کی ٹائیگر فورس ہے جو ضرورت مندوں کے لئے کام کر رہی ہے۔

اے پی پی /صائمہ/قرۃ العین