چنیوٹ ؛ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی اوکا گندم خریداری مراکز،احساس کفالت پروگرام سنٹرز کاوزٹ

181

چنیوٹ،20اپریل (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر محمد ریاض نے  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید حسنین حیدر کے  ہمراہ  گندم خریداری مراکز اور احساس کفالت پروگرام سنٹرز کا دورہ  کیا اور  مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طارق خان نیازی،اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ عائشہ یسین . ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر تنویر احمد و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

اس  موقع پر ڈی سی،ڈی پی او نے متعلقہ  افسران کو ہدایت کی کہ گندم خریداری مراکز پر کسانوں کو تمام ممکنہ سہولیات کی دستیابی اور گندم خریداری کے ٹارگٹ کو پورا کرنے کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

بعدازاں ڈی سی،ڈی پی او نے احساس کفالت پروگرام سنٹرز کا دورہ کیا۔پیسوں کی تقسیم،دیگر انتظامات کاجائزہ لیا۔افسران نے ہدایت کی کہ سنٹرز پر آنے والے لوگوں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی سمیت  کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

اے پی پی /ملک محمد علی /حامد