اسلامی کانفرنس تنظیم ( او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا وڈیو اجلاس

897

 

جدہ ،23 اپریل (اے پی پی ):کورونا کے نقصانات میں کمی کے لیے قومی اقدامات کا فیصلہ اوآئی سی سیکریٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں رکن ملکوں میں مالی استحکام اور صحت و سلامتی پر کوروناکے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کی صدارت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کی، او آئی سی کے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین اجلاس میں شریک ہوئے-

سعودی وزیر خارجہ نے کورونا وبا کے اثرات سے نمٹنے کےلیے دنیا بھر کو سعودی عرب کی فراہم کردہ امداد کے حوالے سے بتایا کہ مملکت نے عالمی تنظیموں کو 500 ملین ڈالر، عالمی ادارہ صحت کو ایک کروڑ ڈالر، او آئی سی کے متعدد رکن ممالک یمن کو 38 ملین ڈالر اور فلسطین کو 20 لاکھ 10 ہزار ڈالر امداد کے طور پر پیش کیے۔

 سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مملکت نے اسلامی یکجہتی فنڈ کی مد میں 90 لاکھ ڈالر جمع کرائے ہیں  او آئی سی کے سیکریٹری جنرل نے کہاکہ مشترکہ دشمن سے نمٹنے کے لیے ہم سب ایک کشتی کے سوارہیں انہوں نے کہا کہ اس کے نقصانات مختلف شعبوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔

اے پی پی / حمزہ /ریحانہ