کرک کا ایک اور سپوت مادروطن کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا

138

کرک، ۳۰اپریل (اےپی پی): کرک کا ایک اور سپوت مادروطن  کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔کشمیر بارڈر پر انڈین فورسز کی بلا اشتعال گولا باری سے جڑپ  میں شہید ھونے والے جانباز فورس کے جوان علی باز خان خٹک کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد حاک کیا گیا۔

پاک فوج کوہاٹ سنٹر کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی۔شہیدکی نماز جنازہ میں علاقے کے عوام سماجی اور سیاسی شحصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔شہید علی باز خان خٹک کو انکے آبائی گاؤں درب کلہ میں سپرد حاک کیا گیا۔

عبد الرحمان،فاروق