وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات

0
40

 

اسلام آباد مئی 20  (اے پی پی )؛ وزیر اعظم عمران خان سے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان کی ملاقات ۔ ملاقات میں بابر اعوان نے پارلیمنٹ میں موجود نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی تربیت سازی کا منصوبہ وزیر اعظم کو پیش کیا ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا  کہ اس تربیت کا مقصد نوجوان پارلیمنٹیریئنز میں قانون سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ وہ قانون سازی اور پارلیمنٹ میں موثر اور بامعنی کردار ادا کر سکیں۔ یہ تربیت تمام جماعتوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو فراہم کرنے کا منصوبہ ہے.

وزیر اعظم نے نوجوان پارلیمنٹیریئنز کی قانون سازی کے شعبے میں تربیت کے منصوبے کو سراہا اور کہا  کہ پاکستان تحریک انصاف قومی اداروں کو مضبوط اور فعال بنانے کے لیے پرعزم ہے اس ضمن میں وزارت پارلیمانی امور کا کلیدی کردار ہے وزیر اعظم کی سینٹ کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے تناظر میں آنے والے وقت کی مکمل منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ حالات کا مقابلہ کیا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ فیڈریشن سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے