بہاولنگر؛غلہ منڈی میں اچانک آگ بھڑک آٹھی ،گندم سرسوں اور خالی باردانہ جل کر خاکستر

194

بہاولنگر،09مئی(اے پی پی):تحصیل ہارون آباد کی غلہ منڈی میں اچانک آگ بھڑک آٹھی ،آگ خالی بوریوں میں لگی اور تیزی سے پھیل گئی جس نے قریبی پڑے سامان، گندم اور سرسوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ پر قابو پانے کے لئے فائر برگیڈ ریسیکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جنہوں نے آگ پر قابو پالیا۔
اسسٹنٹ کمشنر ہارون آباد طیب چوہدری کے مطابق آگ سے لاکھوں روپے مالیت کی گندم سرسوں اور خالی باردانہ جل کر خاکستر ہوگیا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ بھی تا حال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
اے پی پی /بہاولنگر/حامد