تھرپارکر، ۳۰ اپریل ( اے پی پی): دعا فاؤنڈیشن ملک کے دیگر علاقوں میں کام کرتے ہوۓ تھر پارکر پہنچ گئی۔ضلع تھرپارکر کے ہیڈ کواٹر والی سول اسپتال مٹھی میں دعا فاؤنڈیشن کی جانب سے کرونا سے بچاؤ کے حوالے سے حفاظتی کٹس فراہم کی گئیں۔دعا فاؤنڈیشن کی ٹیم کے چئیر مین محمد عامر خان کی سربراہی میں مٹھی سول ہسپتال پہنچ کر سول سرجن سول اسپتال مٹھی ڈاکٹر گل منیر کے حوالے پی پی ای کٹس ۔سرجیکل ماکس سینیٹائیزر ھیڈ کور گلووز این 95 ماکس دیگر ضروری میڈیکل سامان حوالے کیا گیا ۔
کریم،فاروق