راجن پور؛ سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف خان مزاری گولی لگنے سے جاں بحق

317

راجن پور،28مئی(اے پی پی):سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار عاطف خان مزاری گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے،جن کی ڈیڈ باڈی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال راجنپور منتقل کر دیا گیا ہے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر ذوالفقار علی کھرل اور ڈی پی او احسن سیف اللہ بھی ہسپتال پہنچے۔

 ڈی پی او راجنپور احسن سیف اللہ نے بتایاکہ ابتدائی اطلاعات کیمطابق عاطف مزاری کو انکے بیٹے نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے تاہم واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور ابتدائی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ عاطف خان مزاری 2بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

 وی این ایس، راجن پور