دیپالپور؛ سنگنہ جرائم مںل ملوث ساتھی ملزم کی فائرنگ سے ہلاک

181

دیپالپور،22مئی(اے پی پی): بارایسوسی ایشن کے سابقہ صدر اور سینئر وکیل امجد وٹو سمیت متعدد افراد کا قاتل اور اوکاڑہ، ساہیوال اور لاہور پولیس کو  مطلوب،سنگین مقدمات میں ملوث  خطرناک مجرم صدی احمد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی دیپالپور پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حق حفاظت کے تحت فائرنگ کی اسی دوران ملزمان موٹر سائیکل سے اتر گئے اور فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا،فائرنگ کے تبادلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک نامعلوم ملزم زخمی ہو گیا جبکہ دونامعلوم ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمی ہونے والے ملزم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں ہی دم توڑ گیا۔

 ہلاک ملزم کی شناخت صدی شیخ سکنہ املی موتی کے نام سے ہوئی، ملزم صدی احمدنے چار لوگوں کوناحق قتل کیا جس میں دیپالپور بارایسوسی ایشن کے سابقہ صدر امجدوٹو کا قتل بھی شامل ہے، انتہائی خطرناک ملزم صدی احمد چند روز قبل سنیٹر ل جیل ساہیوال سے فرار ہوگیاتھا،ملزم صدی احمد قتل، ڈکیتی، رابری جیسی سنگین وارداتوں میں اوکاڑہ سمیت ساہیوال اور لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔