دیپالپور،27مئی(اے پی پی): تھانہ راوی کی حدود موضع بخشو میں خانہ بدوش دیندار خاندان کی جھونپڑیوں کو آگ لگ گئی ، آگ لگنے سے جھونپڑیوں سمیت تمام سامان خاکستر ہو گیا۔
مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم کامیاب نہ ہو سکے اور 2 بکرے کئی مرغیاں، طلائی سونا، 10 لاکھ روپے ،ایک موٹر سائیکل اور گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
وی این ایس، دیپالپور











