ریسکیو1122 نے پشاور کے نواحی علاقے متنی کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا

232

پشاور، 25مئی(اے پی پی): ریسکیو1122 نے پشاور کے نواحی علاقے متنی کے چھوٹے سے گاوں ساران میرہ کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا جبکہ اس  آپریشن کے دوران ریسکیو کا ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  انجنئیر ملک شیر دل خان نے بتایا کہ  جھاڑیوں اور سبزے سے بھرے جنگل میں وسیع پیمانے میں آگ لگی ہوئی تھی جسکو اگر بروقت قابو نہ کیا جاتا تو رہائشی علاقے تک پھیل جانے کا خدشہ تھا۔ ریسکیو آپریشن کیلئے ابتدائی طور پر ریسکیو1122 کی فائر ویکل بمعہ فائر فائٹرز روانہ کی گئی لیکن بعد ازاں آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے فائر ٹیم نے مزید گاڑیوں کو طلب کیا اور شدید گرمی کے دوران 4 گھنٹوں کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا اور رہائشی علاقے کو محفوظ بنا دیا۔

اے پی پی/صائمہ حیات/قرۃالعین